آج انتخابی نتائج پر سوال اٹھ رہا ہے، ای وی ایم ہوتی تو مسائل نہ ہوتے، صدرِ مملکت

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، اتحاد کے بغیر کچھ ممکمن نہیں، آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 2024 کے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا آئیڈیا لائی لیکن اسے مسترد کردیا گیا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کا حق دلوانے کی کوشش کی گئی۔ اگر ای وی ایم ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے، ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈ شپ کی کمی ہے۔

کیا صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے ؟

صدر مملکت نے کہا کہ یہ سائنس کا زمانہ ہے، نوجوان آئیڈیاز کے کارخانے ہیں، میرے حساب سے اعتماد اور امید ختم ہوچکی۔ پرانی باتیں چھوڑیں، آگے کی طرف بڑھیں، جب قومیں بھٹکتی ہیں تو لیڈرشپ کو سامنے آکر رہنمائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اشرافیہ کا قبضہ سیاست پر ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More