آلو یہاں بھی فٹ ہوگیا اور ۔۔ کسان نے ایک پودے میں 2 سبزیاں اگاکر زراعت کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

ہماری ویب  |  Feb 15, 2024

آلو دنیا میں سب سے زیادہ اُگائی جانے والی سبزی ہے جو پورے سال کاشت ہوتی ہے، ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے آلو نہ کھائے ہوں یا وہ آلو نہ کھاتا ہو لیکن آلو اپنے فوائد کے اعتبار سے دنیا کی مفید ترین سبزیوں میں بھی شمار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ متوازن غذا میں ہمیشہ آلو کو شامل رکھا جاتا ہے اور آلو تقریباً ہر سبزی، گوشت، مرغی، چاول اور کئی کھانوں میں فٹ آجاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو آلو کے بارے میں نہیں بلکہ ایک ہی پودے میں اگنے والے آلو اور ٹماٹر کے بارے میں بتائینگے۔

بھارت کے ایک کسان نے ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر کو اگانے کا کارنامہ انجام دیا ہے ،بھارتی کسان نے اس پودے کا نام پوماٹو رکھا ہے، اس حوالے سے بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک ہی پودے سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداور حاصل کی جاسکتی ہے۔ کسان نے بتایا کہ ایک ہی پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھرمیں ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک پودے سے دو مختلف سبزیاں اگانے کے تجربات کئے جارہے ہیں جبکہ مصنوعی طریقوں سے بھی مختلف سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے کام جاری ہے۔ بھارتی کسان نے بھی ڈرافٹنگ کی مدد سے ہی ایک پودے میں دو مختلف سبزیاں اگائی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More