اب موسم اور فضائی معیار کا گوگل میپ سے معلوم ہوگا ۔۔ گوگل میپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو کب دستیاب ہوگا؟

ہماری ویب  |  Feb 15, 2024

گوگل میپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ چلانے والوں کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا استعمال آئی او ایس والے پہلے ہی کر رہے ہیں۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے گوگل میپس ایپ کے اس نئے فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موسم کا حال اور فضائی معیار کے بارے میں جاننا اب آسان اور ممکن ہوگا۔

موسم اور فضائی معیار سے متعلق ایک باکس کا آپشن سرچ بار کے نیچے بائیں کونے میں موجود ہوگا، اس باکس میں درجہ حرارت اور فضائی معیار کی تفصیلات موجود ہوں گی جب کہ اس باکس میں موسمی صورتحال جیسے بارش، برفباری یا دیگر موسمی پیشگوئیاں بھی کی جائیں گی۔

جب کوئی صارف اس باکس پر کلک کرے گا تو مزید موسمی تفصیلات جیسے آئندہ 12 گھنٹوں تک درجہ حرارت کا معلوم ہوسکے گا یا گرمی کی شدت کس حد تک محسوس ہوگی وغیرہ جاننے میں مدد ملے گی۔

فضائی معیار کے سیکشن پر کلک کرنے پر ائیر کوالٹی میپ لیئر لوڈ ہوگی، یہ باکس کافی چھوٹا ہوگا اور گوگل میپس پر کچھ سلیکٹ کرنے پر غائب ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More