اب صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے ۔۔ واٹس ایپ نے چیٹ لاک فیچر میں کیا نئی تبدیلی کردی؟

ہماری ویب  |  Feb 12, 2024

میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپلکیشن واٹس ایپ اپنی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ماہ نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ لے کر سامنے آتا ہے۔

بالکل ایسے ہی جیسے واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنا کر صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

لاک کی گئی چیٹس تک رسائی ایک خفیہ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔

مذکورہ چیٹ لاک فیچر کے تحت صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے جب کسی چیٹ کو مین ڈیوائس میں لاک کیا جائے گا تو اس کا اطلاق دیگر لنکڈ ڈیوائسز پر بھی ہوگا۔

تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر گزشتہ برس مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More