دبئی میں دنیا کے پہلے تیرنے والے فائرفائٹنگ سٹیشن کا افتتاح

اے پی پی  |  Feb 11, 2024

دبئی ۔11فروری (اے پی پی):دبئی میں دنیا کے پہلے فلوٹنگ فائر سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی ے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جدید فائرسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبی فائرفائٹنگ سٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں فائرفائٹنگ کے آلات سے لیس سپیڈ بوٹس اور واٹر سکوٹرز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے فوری امداد بھی مہیا کی جاسکتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More