جاپان اور تھائی لینڈ کے درمیان برقی گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کا سمجھوتہ

اے پی پی  |  Feb 10, 2024

ٹوکیو۔10فروری (اے پی پی):جاپان اور تھائی لینڈ کے درمیان برقی گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

جاپان خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپان اور مشرقی ایشیائی ملک تھائی لینڈ کے وزرائے صنعت، سائتو کین اور پِمفَترا وِچائیکُل نے برقی گاڑیوں کی پیداوار کی صنعت کو مزید ترقی دینے اور مسابقت بڑھانے پر باہمی اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق عملے کی تربیت کے لیے مل کر کام کریں گے،

پیداواری عمل کو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج سے پاک کریں گے، اور گاڑیوں کے پرزوں کی سپلائی چین کو تقویت دیں گے۔ واضح رہے کہ جاپان کی گاڑیوں کی صنعت طویل عرصے تک تھائی لینڈ میں غالب رہی ہے۔ چند سال قبل منڈی میں اس کا حصہ 90 فیصد تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More