سوڈان میں 7لاکھ بچے بدترین غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں،یونیسیف

اے پی پی  |  Feb 10, 2024

اقوام متحدہ ۔10فروری (اے پی پی):سوڈان میں 7لاکھ بچے بدترین غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال(یونیسیف )کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سوڈان میں رواں سال 700,000 بچے غذائی قلت کی بدترین شکل کا شکار ہو سکتے ہیں، جن میں دسیوں ہزار ہلاک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید غذائی قلت کی وجہ سے ہیضہ اور ملیریا جیسی بیماریوں میں مبتلا 10 سال کے بچوں کی موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف اس سال سوڈان میں7.5 ملین سے زیادہ بچوں کی مدد کے لیے 840 ملین ڈالر کی اپیل کر رہا ہے۔واضح رہے کہ سوڈان کی نصف آبادی تقریباً 25 ملین افراد کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More