کولمبیا ، ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک، 3 زخمی

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

باگوٹا۔8فروری (اے پی پی):کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ٹی آرٹی کے مطابق کولمبیا کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چوکو کے علاقے انگویا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں 5 فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مرنے والے فوجیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More