سعودی عرب میں پی آئی ایف پرائیویٹ سیکٹر فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ، مقصد نجی شعبے کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے

اے پی پی  |  Feb 07, 2024

ریاض ۔7فروری (اے پی پی):سعودی عرب نےپی آئی ایف پرائیویٹ سیکٹر فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کر دیا جس کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

اردو نیوز کےمطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہونے والی ایک نمائش کے موقع پر پی آئی ایف کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ،فورم میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرز، کاروباری شخصیات اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے آٹھ ہزار سے زائد افراد ،علاوہ ازیں 80 سے زائد کمپنیاں شریک ہوں گی۔ان اقدامات کے ذریعے مقامی معیشت کو متنوع بنانا، سٹریٹجک شعبوں کو ترقی دینا اور ملازمت کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پی آئی ایف 2017 میں بنایا گیا تھا، اس کے تحت اب تک 93 کمپنیاں قائم کی گئیں اور نجی شعبے میں 6 لاکھ 44 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More