یورپی یونین کا درجن بھر روسی اور بیلاروسی فوجی افسران پر پابندیا ں عائد کر نے کا فیصلہ

اے پی پی  |  Feb 07, 2024

برسلز ۔7فروری (اے پی پی):یورپی یونین نے کچھ رشین اور بیلاروسی فوجی افسران پر پابندیا ں عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاس نے یورپی سفارت کاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یونین کا درجن بھر بیلاروسی اور روسی فوجی افسران کو بلیک لسٹ کرنے کا ارادہ ہے، ان افسران کو ممنوعہ اسلحے کے پرزوں کے حصول میں مدد کرنے والی غیر یورپی متعدد کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے،تاہم یورپی کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ نئی بلیک لسٹ میں روسی دھاتوں یا مائع گیس پر کوئی پابندی شامل نہیں اور نہ ہی اس میں ملک کی جوہری صنعت کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ یہ پابندیاں 24فروری کو عائدکیے جانے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More