سینیگال ،صدارتی انتخابات 15 دسمبر تک ملتوی کرنے کا بل منظور

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

ڈکار۔6فروری (اے پی پی):سینیگال کی پارلیمنٹ نےصدارتی انتخابات کو 15 دسمبر تک ملتوی کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

شنہوا کے مطابق حکمران اتحاد اور مرکزی اپوزیشن سینیگالی ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی ایس) کے نمائندوں نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا ، اکثریت رائے سے صدارتی انتخابات کو 15 دسمبر تک ملتوی کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ۔

سینیگال کے صدر میکی سال نے انتخابی مہم کے آغاز سے چند گھنٹے قبل، قوم کے نام نشر کیے گئے ایک پیغام میں صدارتی انتخابات جو 25 فروری کو ہونے تھے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا،

لیکن انہوں نے کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی۔آئینی کونسل نے اب20امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کلیئر کر دیا ہے، جبکہ صدر میکی سال نے تیسری مدت کے لیے انتخابات میں حصہ نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More