چینی صدر کا نمیبیا کے سابق صدر کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

بیجنگ۔6فروری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے نمیبیا کے نو منتخب صدر ننگولو مبومبا سے سابق صدر ہیج گینگوب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سےتعزیت اور ہیج گینگوب کے خاندان سےہمدردی کا اظہار کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ نمیبیا کے سابق صدر ہیج گینگوب نے اپنی زندگی کے دوران چین اور نمیبیا کے درمیان تعاون کی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیا اور نمیبیا اور افریقہ کے ساتھ چین کی دوستی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ ہیج گینگوب کی موت نہ صرف نمیبیا کے عوام کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بلکہ چینی عوام نے بھی ایک اچھے دوست کو کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان گہری روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نمیبیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More