دنیا میں مختلف کمپنیاں کاریں بناتی ہیں، کچھ مہنگی اور کچھ سستی ہوتی ہیں تاہم اگر آپ نے دیکھا ہو تواکثر گاڑیوں میں سیٹ ایک جیسی ہی ہوتی ہے، یہ چھوٹی سی چیزیں کیسے آپ کی زندگی بچاسکتی ہے، اس رپورٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے۔
سیٹ پر موجود ہیڈ ریسٹ بنیادی طور پر کسی حادثے کے دوران شدید جھٹکے سے سر اور گردن کو پہنچنے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔1960 کی دہائی سے ہیڈ ریسٹ کو گاڑیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے اور حادثے کے دوران اس سے گردن ٹوٹنے یا انجری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اکثر لوگوں کو گاڑیوں کے اس فیچر کا علم نہیں ہوتا جو ہنگامی حالات میں زندگی بچانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔اگر آپ کے پاس بھی اپنی کار ہے اور خدا نخواستہ آپ کبھی کسی مشکل کا شکار ہوجائیں تو اس فیچر کو لازمی یاد رکھیں۔
اگر حادثے یا کسی اور وجہ سے گاڑی میں پھنس جائے تو آپ ہیڈ سیٹ کو اپنی جگہ سے نکال کر اس کی میٹل راڈز کو گاڑی کے دروازے اور شیشے کے درمیان موجود خلا میں داخل کرکے زور لگا کر شیشے کو توڑ سکتے ہیں۔