فلپائن میں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 16 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

منیلا۔6فروری (اے پی پی):فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ٹی آر ٹی کے مطابق فلپائن کے علاقے ڈاواؤ میں شدید بارشو ں اور سیلاب کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے16 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔شدید بارشوں سے7 لاکھ 72 ہزار افراد متاثر ہوئے اور4 لاکھ 9 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More