اسرائیلی فضائی کمپنی کا ڈبلن ، مراکش کے لیےبراہِ راست پروازیں معطل رکھنے کا اعلان

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

تل ابیب ۔6فروری (اے پی پی):اسرائیلی فضائی کمپنی العال نے آئرلینڈ اورمراکش کے لیےبراہِ راست پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی العال نے غزہ جنگ کے بعد سے مسافروں کی تعداد میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی آئندہ موسمِ گرما کے لیے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن اور مراکش کے شہر مراکش کے لیے اپنی براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع نہیں کرے گی۔

العال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلن کے لئے پروازیں گذشتہ مارچ میں شروع کی گئی تھیں اور نومبر تک جاری رہنا تھیں لیکن غزہ میں جنگ شروع ہو نے کے چند ہفتوں بعد اس روٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر میں مراکش کے سفر کے حوالہ سے اسرائیلی حکومت کی ایڈوائزی کے بعد اس شہر کے لئے بھی پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More