ورلڈ ڈیفنس شو میں دفاعی شعبے سے منسلک عرب خواتین کا کردار

اے پی پی  |  Feb 05, 2024

ریاض۔5فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو کے دوسرے ایڈیشن میں مملکت کے دفاعی شعبے میں عرب خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو مرکزی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو کی تقریب میں مملکت کی اہم قیادت، بین الاقوامی وفود اور دفاعی صنعت کے ممتاز رہنماؤں کے ساتھ مقامی اور عالمی فوجی صنعت سے منسلک افراد حصہ لے رہے ہیں۔ورلڈ ڈیفنس شو کے دوسرے ایڈیشن میں بنیادی توجہ کے شعبے میں سے ایک فوجی صنعت میں عرب خواتین کے کردار کی انقلابی تبدیلی ہو گی۔ حالیہ برسوں میں دفاعی شعبے میں عرب خواتین کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ماضی میں عرب خواتین دفاعی شعبے میں روایتی طور پر مردوں کے لیے مختص ذمہ داریوں کے دقیانوسی تصورات کو تیزی سے پیچھے چھوڑ رہی ہیں تاہم اب بہت سی خواتین پائلٹ، انجینئر کے علاوہ امن دستے کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سپیشل فورس کے یونٹ میں شامل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عرب ممالک دفاعی شعبے میں خواتین کے لیے خاص طور پر رہنما پروگراموں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، یہ پروگرام خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے معاون ماحول کو فروغ دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More