سعودی شہریوں کے لیے قومی بچت سکیم کا آغاز

اے پی پی  |  Feb 05, 2024

ریاض۔5فروری (اے پی پی):سعودی قومی مرکز برائے قرضہ جات نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں کے لیے قومی بچت سکیم کا آغاز اتوار سے کر دیا گیا ۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز برائے قرضہ جات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ریال پر مبنی حکومتی صکوک خریدنے پر فروری کے مہینے میں 5.64 فیصد منافع ملے گا۔مرکز نے کہا ہے کہ رجسٹریشن منگل 6 فروری تک جاری ہے جس میں ایک شیئر کی قیمت ایک ہزار ریال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’شہری زیادہ سے زیادہ 200 شیئر خرید سکتے ہیں جن کی مالیت کی حد دو لاکھ ریال ہے ۔

واضح رہے کہ بچت سکیم کو ’صح‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ شریعت اسلامی کے موافق منافع بخش ہے جو 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More