چین کا  ای کامرس لاجسٹکس بزنس حجم انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اے پی پی  |  Feb 05, 2024

بیجنگ۔5فروری (اے پی پی):چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے  چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس کا اعلان کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے ، رسد اور طلب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق مجموعی کاروباری حجم انڈیکس گزشتہ دو سالوں میں ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جنوری میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 112.8 پوائنٹس رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس زیادہ رہا ہے۔ ای کامرس لاجسٹکس کا مجموعی کاروباری حجم انڈیکس 125.3 پوائنٹس رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7 پوائنٹس زائد رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More