اب لکھ کرکوئی بھی تصویر تیار کرلیں ۔۔ گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ میں تحریر کو تصویر میں بدلنے کا فیچر آگیا

ہماری ویب  |  Feb 03, 2024

اب کسی بھی موضوع سے متعلق تصویر حاصل کرنا گوگل نے اور بھی آسان کر دیا ہے۔ تصویر کو سرچ کرکے ڈھونڈنے کی بجائے اسے گوگل بارڈ پر جاکر بھی تیار کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آپ گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے چیٹ بوٹ کو تصاویر بنانے کے غرض سے استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے بارڈ میں ٹیکسٹ ٹو امیج فیچر متعارف کرایا ہے جو تمام انٹرنیٹ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مذکورہ فیچر گوگل کے نئے diffusion ماڈل امیجن 2 پر کام کرتا ہے اور اس سے بنائی جانے والے تصاویر پر ڈیجیٹل واٹر مارک ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی تصاویر اور انسانوں کے تیار کردہ آرٹ ورک کے درمیان واضح فرق رکھا جائے گا۔

گوگل نے لوگوں کے نام لکھ کر تصاویر بنانے کی اجازت بالکل نہیں دے گا۔

اس پابندی کا مقصد ڈیپ فیک تصاویر کی تیاری کو روکنا ہے۔یہ فیچر ابھی صرف انگلش ہدایات پر ہی کام کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More