انڈین اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث چل بسیں

اردو نیوز  |  Feb 02, 2024

معروف انڈین اداکارہ و ماڈل  پونم پانڈے سروائیکل کینسر کے باعث 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

پونم پانڈے کے مینیجر پارول چاولہ نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کو کچھ عرصہ پہلے سروائیکل کینسر کے آخری سٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان کے منیجر نے مزید کہا ’پونم پانڈے کو کچھ عرصہ پہلے کینسر کا پتہ چلا، اور یہ کینسر کی آخری سٹیج تھی۔ انتقال کے وقت وہ اپنے آبائی شہر اتر پردیش میں تھیں، اور ان کی آخری رسومات وہیں ہوں گی۔‘

دوسری جانب پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے ان کے انتقال کی خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا ’آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دُکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سرویکل کینسر کی باعث کھو دیا ہے۔‘

اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ ’غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کرتے ہیں، پونم پانڈے کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

پونم پانڈے نے 2013 کی فلم 'نشا' سے بالی وڈ میں ڈیبوی کیا تھا۔ انہوں نے ریئلٹی شو 'لاک اپ' میں شرکت کے بعد مقبولیت حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More