امارات کی ثالثی، روس اور یوکرین جنگی قیدی رہا کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں،دفتر خارجہ یواے ای

اے پی پی  |  Feb 02, 2024

ابوظہبی۔2فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کی ثالثی کے بعدروس اور یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند ہو گئے ہیں ۔ اردو نیوز یواے ای کی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ثالثی کی نئی کوشش میں امارات کی کامیابی عالمی سطح پر اس کی بین الاقوامی حیثیت اور معتبر پارٹنر ہونے کا ثبوت ہے۔

دفتر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امارات کے ساتھ تعاون کرنے اور اس کی کوششوں کا مثبت انداز میں جواب دینے پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔ یواے ای نےکہا کہ وہ یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، امارات سفارتی حل، مکالمے اور جنگ کی شدت کم کرنے کے لیے فریقین کو پہلے بھی آمادہ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔یاد رہے اس سے قبل امارات نے دسمبر 2022 کے دوران امریکا اور روس کے قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More