موبائل فونز آج کے جدید دور میں سب کے لیے لازمی جز اور ضرورت بن چکا ہے۔ موبائل فون اگر ٥ منٹ تک نہ چلائیں تو اس کی ضرورت فوری محسوس ہونے لگ جاتی ہے۔
بہت سے افراد موبائل فون پر گھنٹوں بات کرتے ہیں جس حوالے سے حالیہ تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون پر طویل گفتگو بطی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ اپنے دل کو صحت مند اور بلڈ پریشر کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو فون پر کم سے کم بات کریں۔
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں آدھے گھنٹے تک موبائل فون پر بات کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جو لوگ دن میں ایک گھنٹہ فون کالز پر گزارتے ہیں ان میں اس مرض کے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔
گوانگزو، چین کی میڈیکل یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا کال کرنے اور وصول کرنے اور ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ تحقیق میں انہوں نے دو لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور سوالنامے کے ذریعے ان کے موبائل فون کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔
سوال نامے میں لکھا گیا کہ وہ کتنے عرصے سے موبائل فون کا استعمال کررہے ہیں، ہفتے میں کتنے گھنٹے موبائل فون چلاتے ہیں اور آیا وہ اسپیکر فون استعمال کرتے ہیں یا ہینڈز فری ڈیوائس لگا کر استعمال کرتے ہیں۔
12 سالہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو افراد ہر ہفتے 30 منٹ یا اس سے زیادہ فون پر بات کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔
جن لوگوں نے فون کال پر ہفتے میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تھا جنہوں نے پانچ منٹ سے کم وقت گزارا۔
تاہم، مطالعہ کے شرکاء جتنا وقت موبائل فون استعمال کر رہے تھے اس دوران وہ ہینڈز فری استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے سے محفوظ رہے۔