نیٹو کی فوجی مشقیں ہمارے لئے خطرہ ہیں، روس

اے پی پی  |  Feb 02, 2024

ماسکو ۔2فروری (اے پی پی):روس کے ایوان صدر (کریملن )کے ترجمان دیمتر پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو کی فوجی مشقیں ان کے ملک کے لئے خطرہ ہیں۔تاس کے مطابق نیٹو کی متوقع ’’سٹڈفاسٹ 2024‘‘ نامی مشقوں کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ نیٹوہمارے خلاف اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے،

ہم ا س کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ اتحاد سالوں سے اپنا انفراسٹرکچر روسی سرحدوں کی طرف پھیلا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More