بنگلہ دیش کتب میلے میں 635 تنظیموں کے لئے 937 سٹالز مختص

اے پی پی  |  Feb 02, 2024

ڈھاکہ ۔2فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش میں سجنے والے سب سے بڑ ے کتب میلے میں 635 تنظیموں کے لئے 937 سٹالز مختص کر دیئے گئے،چینی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطبوعہ کتابوں کے ساتھ ساتھ کتابوں کی ڈیجیٹل اشاعت اور مختلف زبانوں میں ان کے ترجمہ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام پبلشرز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ پرنٹ شدہ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پبلشر بنیں۔واضح رہے کہ رواں بر س اس کتب میلے میں 635 تنظیموں کے لئے 937 سٹالز مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More