خادم حرمین الشریفین کی ضیافت میں عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا

اے پی پی  |  Feb 01, 2024

ریاض۔1فروری (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین کی ضیافت میں عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ضیافت کے دوسرے گروپ میں جنوبی امریکا کے پندرہ ممالک بوسنیا، البانیا، کوسووا، مقدونیہ، کروشیا، سلوانیا، مونٹینگرو، سربیا، یونان، بلغاریہ، رومانیہ، پولینڈ، برطانیہ، برازیل اور ارجنٹائن سے 250 مسلم شخصیات شامل تھے۔

مہمان زائرین نے مدینہ منورہ پہنچنے پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی بدولت ہمیں عمرہ اور مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام اسلام اور اس کے پیرو کاروں کی خدمت کا حصہ ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More