سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

اے پی پی  |  Feb 01, 2024

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات کی ہے۔سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات سمیت مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا

علاوہ ازیں علاقائی حالات اور اس حوالے سے امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More