میکسیکو ،ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک میں تصادم سے 19 افراد ہلاک ، 22 زخمی

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

میکسیکو سٹی۔31جنوری (اے پی پی):شمالی امریکی ملک میکسیکو کے شمال مغرب میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست سینالوا کی اٹارنی جنرل سارہ کوئنونیز نے حادثہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثے کے مقام پر 19 مسافروں کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں جن کی شناخت میں وقت درکار ہو گا۔

ڈبل ڈیکر مسافر بس گزشتہ روز مغربی ریاست جالیسکو کے شہر گوڈالاجارا سے ریاست سینالووا کے مقام لاس موچیس جا رہی تھی،بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے ۔ بس کو سامنے سے آنے والے فرائیٹ ٹرک سے ٹکر کے بعد آگ لگ گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More