غزہ میں یو این آر ڈبلیو اےکے کام کا کوئی متبادل نہیں ، سیگرڈکاگ

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

اقوام متحدہ ۔31جنوری (اے پی پی):غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے سینئر ہیومینیٹیرین اینڈ ری کنسٹرکشن کوارڈینیٹر سیگرڈکاگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے) غزہ کو امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے کام کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اےکی صلاحیت، علم اور ضروری خدمات کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اس حوالے سے کسی بھی تبدیلی کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیاسی فیصلے کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے انسانی امداد کے علاوہ غزہ میں تجارتی سامان کی ترسیل کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نگرانی کرنے والوں کے لیے ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے، تصدیق کرنے اور نگرانی کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وسیع بینڈوتھ کے بغیر مستقبل میں تعمیر نوتو دور کی بات ہے، کوئی بحالی بھی ممکن نہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More