سعودی عرب،شاہی دعوت پر دوسرے گروپ میں 250 افراد عمرہ کریں گے

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سعوددی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں عمرہ ادا کرنے والوں کے دوسرے گروپ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ایس پی اے کے مطابق سال رواں 2024 کے دوران شاہی ضیافت میں عمرہ کرنے والوں کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت مکمل کرکے وطن جاچکا ہے۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں عمرہ کرنے والے دوسرے گروپ میں 250 افراد شامل ہوں گے۔

ان کا تعلق براعظم یورپ اور جنوبی امریکہ کے 15 ملکوں سے ہے۔شاہی مہمان بوسنیا، البانیہ، کوسوا، مقدونیہ، کروشیا، سلوانیا، مونٹی نیگرو، سربیا، یونان، بلغاریہ، رومانیہ، پولینڈ، برطانیہ، برازیل اور ارجنٹائن سے ہے۔

وزارت اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران عمرہ و زیارت کا مکمل پروگرام تیار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More