سعودی فرمانورا کی ملک بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

ریاض ۔31جنوری (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی دربار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو نماز استسقا پڑھی جائے گی۔

ایوان شاہی نے کہا ہے کہ سنت نبویؐ کی پیروی کرتے ہوئے باران رحمت کے نزول کے لیے لوگ صدقات خیرات اور توبہ و استغفار کریں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More