شاہ سلمان سے امیر کویت کی ملاقات، ولی عہد نے کنگ عبدالعزیز میڈل پیش کیا

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

ریاض ۔31جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےامیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے قصرعرقہ میں ملاقات کی ہے۔بعد ازاں امیر کویت نے ولی عہد ووزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور باضابطہ مذاکرات کئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے امیر کویت اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں سعودی ولی عہد نے شاہ عبدالعزیز کی طرف سے امیر کویت کو کنگ عبدالعزیز میڈل پیش کیا۔ یاد رہے کہ امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More