جنوبی کوریا میں امریکی فضائیہ کا ایف ۔16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

سیئول۔31جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کا ایف ۔16 لڑاکا طیارہ ساحلی شہر سیوسان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم طیارے کا پائلٹ زندہ بچ گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ سے بھی کم عرصہ میں یہ جنوبی کوریا میں امریکی فضائیہ کے ایف ۔16 لڑاکا طیاروں کو پیش آنے والا یہ دوسر احادثہ ہے۔

یہ واقعہ جنوبی کوریا کی ریاست جیون بک میں واقع کنسان ایئر بیس کے قریب پیش آیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کا 8 واں فائٹر ونگ ایف ۔16 کے دوسکواڈرنز پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More