امریکا نے پابندیاں دوبارہ شروع کیں تو سخت ردعمل دیں گے،وینزویلا کا انتباہ

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

کراکس۔30جنوری (اے پی پی):وینزویلا نے امریکا کو خبر درا کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک کے خلاف دوبارہ پابندیاں شروع کرے گاتو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

شنہوا کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جورج روڈریگزنے امریکا کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف خبردار کیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کسی بھی قسم کے دباؤ، کسی بھی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔امریکی حکومت نے وینزویلا کے خلاف اپنی پابندیوں کی پالیسی پر نظرثانی کے فیصلے کا اعلان کیا،

جس کے بعد اس نے وینزویلا کی سپریم کورٹ آف جسٹس کی طرف سے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپوزیشن کی امیدوار ماریا کورینا ماچاڈوکی نااہلی کی توثیق کے لیے تشویش ناک فیصلے کا اعلان کیا۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More