آسٹریلیا، سڈنی ہاربر پر شارک حملے میں ایک خاتون تیراک زخمی

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

کینبرا۔30جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست نیو سائوتھ ویلز کے سڈنی ہاربر پر گزشتہ 15 سال میں پہلے شارک حملے میں ایک خاتون تیراک زخمی ہو گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نےمنگل کو ایک بیان میں کہا کہ شارک حملہ گزشتہ شام کو اس وقت ہوا جب 29سالہ خاتون تیراک لورین او نیل سڈنی اوپیرا ہاؤس سے2کلومیٹر (1.2 میل) سے بھی کم فاصلے پر واقع شہر الزبتھ بے میں سڈنی ہاربر کے کنارے پر تیرتے ہوئے دور چلی گئی تھی کہ اس دوران شارک نے اس پر حملہ کر دیا جس سے اس کی دائیں ٹانگ پر شدید زخمی ہو گئی جس پر خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ شارک حملہ فروری 2009 کے بعد سڈنی ہاربر میں پہلا حملہ ہے ، فروری 2009 میں وولولومولو بے میں آسٹریلوی بحریہ کے ایک غوطہ خور بل شارک کے حملے میں زخمی ہوئے تھے،اس حملے میں غوطہ خور کے بازو اور ٹانگ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More