رواں سال کے دوران یورپ جانے والے 100 تارکین ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں ، یواین امیگریشن ایجنسی

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

اقوام متحدہ۔30جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی امیگریشن ایجنسی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 100 کے قریب تارکین وطن وسطی اور مشرقی بحیرہ روم میں ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں متاثر ہونے والوں کی تعداد سے دُگنی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق امیگریشن ایجنسی کی جانب سے یہ بیان روم میں ہونے والی اٹلی افریقہ کانفرنس کے دوران سامنے آیا، جس میں2درجن سے زائد افریقی رہنماؤں اور یورپی یونین کے حکام نے شرکت کی اور یورپ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کا سلسلہ روکنے پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نےکہا کہ اموات اور لاپتہ افراد کی یہ تعداد یاددہانی کراتی ہے کہ ایک جامع طریقہ کار جس میں باضابطہ اور محفوظ راستے شامل ہوں، ہی ایک حل ہے جس سے ممالک اور نقل مکانی کرنے والوں کو بیک وقت فائدہ ہو گا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کے حوالے سے کام کرنے والے پراجیکٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سمندر میں 3ہزار 41 افراد لاپتہ یا ہلاک ہوئے جو 2022 کی تعداد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں تیونس سے تعلق رکھنے والے 40 تارکین وطن کشتی میں اٹلی کے ساحل کی طرف روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More