شمالی کوریا کا جدید میزائل کا تجربہ

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

پیانگ یانگ ۔30جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا نے ایک ہفتے میں دوسری بار اپنے نئے سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق دو نئے میزائلوں کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس تجربے کے دوران تمام ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More