اردن حملے کا جواب دیں گے ، ایران کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے، امریکا

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اردن حملے کا جواب دیں گےلیکن ایران کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اردن میں ہونے والے حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کا جواب دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن نے پہلے کہا تھا کہ وہ اس حملے کا مناسب وقت پر جواب دیں گے

خیال رہے کہ اتوارکو اردن اور شام کی سرحد پر امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعے کے بعد امریکی صدر پر جوابی کارروائی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More