اقوام متحدہ کے سربراہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی غرض سے اہم ڈونر ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

اقوام متحدہ ۔30جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی کاموں کے لیے جاری تعاون کو یقینی بنانے کے لیے اہم ڈونر ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ عالی ادارے کے سربراہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کو فنڈز فراہم کرنے والے اہم ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس کرنے والے ہیں تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لئے مالی تعاون جاری رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ادارے کے اندرونی نگرانی کی خدمات کے دفتر کے سربراہ سے بھی بات چیت کی ہے جس کا مقصد ان الزامات کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل میں ہونے والے حملوں میں یو این آر ڈبلیو اے کے متعدد اہلکار ملوث تھے ، کی تحقیقات کے تیز رفتار اور موثر عمل کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتساب کا ایک عمل ہے جو جاری ہے۔ اور ہمیں یو این آر ڈبلیو اے اور اپنے تمام انسانی کاموں کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More