ایلون مسک کے ادارے نیورالنک نے انسان کے دماغ میں آلہ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کر لی

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

سان فرانسسکو۔30جنوری (اے پی پی):سٹار ایکس اور ٹیسلا موٹرز جیسی کمپنیو ں کے مالک امریکی بزنس میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نیورالنک نے ایک انسان کے دماغ میں آلہ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

شنہوا کی رپورٹ کے مطابق نیوروٹیک سٹارٹ اپ نیورالنک انسانی دماغ میں نصب کرنے کے لئے ایک ایسا آلہ تیار کر رہی ہے جس کا مقصد شدید فالج کے مریضوں کو صرف اعصابی سگنلز کا استعمال کرتے ہوئے بیرونی ٹیکنالوجیز کو کنٹرول کرنے میں مدددینا ہے۔ایلون مسک نے ’’ایکس‘‘ (سابق ٹویٹر ) پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ان کے نیوروٹیک سٹارٹ اپ نیورالنک نے اتوار کو پہلی بار انسان میں اپنا آلہ لگایا ہے جس کے بعد مریض اچھی طرح سے صحت یاب ہو رہا ہے اور ابتدائی نتائج میں اس کے دماغ میں امید افزا نیوران اسپائک کا پتہ چلا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیورالنک کا پہلا پروڈکٹ ٹیلی پیتھی کہلاتا ہے۔ایلون مسک نے ایک علیحدہ پوسٹ میں کہا ہے کہ تصور کیجیے کہ کیا سٹیفن ہاکنگ تیز رفتار ٹائپسٹ یا نیلام کرنے والے سے زیادہ تیزی سے بات چیت کر سکتے تھے ، اس پروڈکٹ کی تیاری ایسے ہی مقصد سے کی گئی ہے۔ نیورالنک نے گزشتہ سال موسم خزاں میں اپنے پہلے انسانی کلینیکل ٹرائل کے لیے مریضوں کا انتخاب شروع کیا تھا ۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس سے قبل مئی میں نیورا لنک کے اس تحقیقی منصوبہ کی منظوری دی تھی۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More