یورپی یونین کا وسطی ایشیا سے یورپ تک نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں 10 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

برسلز۔29جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نے وسطی ایشیا سے یورپ تک نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں 10 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ تاس کے مطابق نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں روس کو بائی پاس کرتے ہوئے بحیرہ اسود اور بحیرہ کیسپین کے درمیان واقع قفقاز کے خطے کے ممالک ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے یورپی یونین نے 2.97 ارب یورو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپین انویسٹمنٹ بینک نے اس حوالہ سے قزاخستان، کرغزستان اور ازبکستان کی حکومتوں اور ڈیویلپمنٹ بینک آف قزاخستان کےساتھ سرمایہ کاری کے 1.47 ارب یورو کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔ ان قرضوں کے لئے ضمانت یورپی کمیشن دے گا۔مزید براں یورپین بینک فار ری کنسٹریکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی طرف سے قزاخستان کے ساتھ علیحدہ سے ڈیرھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بہت جلد متوقع ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More