چین ، ہوٹل میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ، 4زخمی

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

بیجنگ ۔29جنوری (اے پی پی):چین میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور4 افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پیر کو شمالی چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے دارالحکومت ہوہوٹ کے ایک ریستورنٹ میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ فرنیچر کے جلنے سے لگی۔مقامی فائر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More