ایران کی امریکی اور برطانوی الزامات کی تردید

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

تہران ۔29جنوری (اے پی پی):ایران نے امریکی اور برطانوی الزامات کی تردید کی ہے کہ اس نے اردن میں ڈرون حملے میں ملوث مزاحمت کار گروپوں کی حمایت کی ہے ۔ اردن میں فوجی اڈے پر حملے میں 3امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘ایرنا’ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے حوالے سے کہا کہ یہ دعوے مخصوص سیاسی اہداف کے ساتھ خطے کے حقائق کو پلٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ایران ان دعوؤں کو بے بنیادسمجھتا ہے۔

ا نہوں نے مزید کہاکہ کہ شام اور عراق پر امریکی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ میں جنگ جاری رہنے سے خطے میں عدم استحکام کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا۔ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہےامریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو جاری بیان میں کہا تھا کہ شام اور عراق میں سرگرم ایران کے حمایت یافتہ مزاحمت کار گروپ” اردن کے شمال مشرق میں سرحدی فوجی مرکز پر حملے کے پیچھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More