اسرائیل نے ’ یواین آر ڈبلیو اے‘ کے خلاف بین الاقوامی مہم برپا کر رکھی ہے، فلسطین

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

رام اللہ ۔29جنوری (اے پی پی):فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے ( یواین آر ڈبلیو اے) کے خلاف بین الاقوامی مہم چلا رہا ہے۔ العربیہ کےمطابق فلسطین کے وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف ایجنسی کے لیے فنڈنگ روکنا بہت خطرناک ہو گا۔ جن ممالک نے اس کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد غزہ کی پٹی کی صرف 8 فیصد آبادی کی ضروریات پوری کر پا رہی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ جن ممالک نے یواین آر ڈبلیو اےکو اپنی امداد روکی ہے وہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی امدادی صلاحیت کا 70 فی صد بنتے ہیں۔’ یواین آر ڈبلیو اے‘ کی امداد منجمد کرنا اسرائیل کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More