غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی سب سے بھاری قیمت بچے چکا رہے ہیں ، سیو دی چلڈرن

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

لندن ۔29جنوری (اے پی پی):برطانوی غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کی انسانی ہمدردی کی پالیسی اور وکالت کی سربراہ الیگزینڈرا سائی نے کہاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی سب سے بھاری قیمت بچوں کو چکاناپڑرہی ہے ۔

الجزیزہ نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی صورتحال سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہور ہے ہیں ۔ ان بچوں کی نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں زخمی ہو نے وGAAالے بچے ساری زندگی کے لئے کسی نہ کسی طریقے سے جسمانی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں جو ان کے لئے کسی اذیت سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہو نا چاہیے اور جنگ بند ہونی چاہیے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More