شریدہ المعوشرجی کویت کے نائب وزیر اعظم مقرر

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

کویت سٹی ۔29جنوری (اے پی پی):امیر کویت نےکو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا۔ اردو نیوز کے مطابق امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شاہی فرمان جاری کرکے شریدہ عبد اللہ المعوشرجی کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شریدہ عبد اللہ المعوشرجی وزیر مملکت برائے کابینہ بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ شریدہ عبد اللہ المعوشرجی اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے جنرل سیکرٹری بھی رہے ہیں۔انہوں نے وزارت انصاف اور وزارت اسلامی امور و اوقاف کا قلمدان بھی سنبھالا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More