سعودی شہری نے ہزاروں نادر ونایاب اشیا جمع کر کے میوزیم قائم کر لیا

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

ر یاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی قطیف کمشنری میں مقامی شہری ماہر الغانم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر انتہائی نادر و نایاب اشیا جمع کر کے میوزیم قائم کرلیا ہے۔

سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر الغانم نے بتایا کہ انہیں قدیم اشیا جمع کرنے کا شوق تھا اور اس نے اپنے دوست حسن العوامی سے مل کرپرانی و نادر اشیا جمع میوزیم قائم کرلیا جس میں سات برس کا عرصہ لگا۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم میں انتہائی نادراشیا موجود ہیں جن میں سے بعض ہزاروں برس پرانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم میں 50 کی دہائی میں مملکت میں آنے والا پہلا ٹی وی سیٹ،جنگ خلیج اور پہلی و دوسری عالمی جنگ کی اشیا رکھی گئی ہیں جن میں فوجیوں کی خوراک کے ڈبے ، سرپر پہننے والےحفاظتی ٹوپ، بندوق کی گولیاں اور جنگی لباس وغیرہ شامل ہیں۔

میوزیم میں ہزاروں برس قدیم زیر استعمال کئے جانے والے مٹی سے بنے برتن اور صراحیوں کے علاوہ بعض انتہائی نادر و قیمتی پتھر بھی رکھے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More