ایران نےایک دن میں 3مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دیئے

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

تہران ۔29جنوری (اے پی پی):ایران نے ایک دن میں بیک وقت3مصنوعی سیارے خلامیں بھیجے دیئے۔ العربیہ نیوز نے ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ تینوں سیارے ایرانی وزارت دفاع کے تیار کردہ ’’سی مرگ‘‘ نامی سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے ہیں۔

ان تین سیاروں میں سے ایک کا وزن 32 کلو گرام ہے جبکہ باقی دو سیاروں میں ہر ایک وزن دس کلو گرام سے کم ہے۔ ان میں سے ہر ایک کو 450 کلو میٹر کے فاصلے تک بھیجا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ لگائی گئی 2 چھوٹی ڈیوائسز جیو پوزیشننگ اور مواصلاتی رسائی کے حوالے سے کام کریں گی۔

ایران نے ان میں سےسب سے بڑے سیارے کو ’’مہدا ‘‘ کا نام دیا ہے۔ یہ خلا میں کثیر تعداد میں کارگولے جانے کے لیے سی مرگ راکٹ کی اہلیت کا جائزہ لینے میں مدد دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More