اب اپنی اسکرین دوسرے شرکاء کے ساتھ شئیر کریں ۔۔ واٹس ایپ صارفین دوسروں کیساتھ اپنی اسکرین کیسے شیئر کرسکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 29, 2024

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے 2023 میں صارفین کے لیے اسکرین شیئر کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

مذکورہ فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین ویڈیو کال کے دوران دیگر یوزرز کے ہمراہ اپنی اپنی اسکرین شیئرزکرسکیں گے۔ دیگر ویڈیو کالنگ پلیٹ فارمز جیسے گوگل میٹ اور زوم پر بھی یہ فیچر دستیاب ہے۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کال کے دوسرے شرکا بھی وہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں جو صارف (جس نے اپنی اسکرین شیئر کی ہے) اپنے فون پر دیکھ سکتا ہے۔ یہ خصوصیت متعدد حالات میں صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اسکرین کو کس طرح شیئر کرسکتے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

موبائل ایپ پر واٹس ایپ کا اسکرین شیئر کیا جاسکتا ہے۔ اپنی اسکرین شیئر کرنے کے دوران صارفین اپنے فون پر مختلف ایپس پر سوئچ بھی کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں اور ویڈیو کال کا آغاز کریں۔

اس کے بعد ڈسپلے کے نیچے موجود اسکرین شیئرنگ آئیکون کو ٹیپ کریں۔

پھر اس حوالے سے تصدیق کریں کہ آپ اپنی اسکرین کو شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اب آپ کی اسکرین کال میں موجود دوسرے لوگوں کو بھی نظر آئے گی۔

اگر آپ اپنی اسکرین کی شیئرنگ بند کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر واپس جاکر اسٹاپ شیئرنگ پر ٹیپ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More