چینی وزیر خا رجہ وانگ ای کی امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے ساتھ ملاقات

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

بیجنگ۔28جنوری (اے پی پی):سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر ، وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فریقین نے سان فرانسسکو میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-امریکا تعلقات میں اہم معاملات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کے بارے میں واضح، ٹھوس اور نتیجہ خیز سٹرٹیجک بات چیت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More