شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کروز میزائل فائر کیے ہیں،جنوبی کوریا

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

سیول۔28جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے پانیوں میں کئی کروز میزائل فائر کیے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے نئے لانچ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے سنپو کی بندرگاہ کے قریب سے کروز میزائل فائر کیے ہیں تاہم ابھی تک میزائلوں کی تعداد اور قسم واضح نہیں ہے۔

انہوں ے کہا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے اضافی اشارے پر نظر رکھنے کے لیے امریکاکے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حالیہ مہینوں میں اپنی پالیسی کی سمت اور بیان بازی میں تیزی سے جارحانہ انداز اختیار کیا ہے، جس نے کئی معاہدوں کو ختم کر دیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More